علماء کرناٹک کے زیرِ اہتمام بنگلور پیالیس گراؤنڈ میں خواص کے لئے شاندار ،کامیاب خصوصی اجلاس کا انعقاد

بنگلور:04دسمبر(سیدھی بات نیوز سرویس ) عقل و دانشمندی کا ذریعہ قرآن ہے،اور اہم قرآن کو سمجھتے نہیں،قرآن کو حالات حاضرہ سے جوڑ کر اس کی رہنمائی ہم ملت کے افراد کے سامنے نہیں رکھتے ، جس کانتیجہ آج ہمیں بھگتنا پڑرہاہے، ان باتوں کا ظہار حضرت مولانا سجاد نعمانی ندوی دامت برکاتہم نے کی کل بعد نمازِ مغرب مولانا محترم علماء کرناٹک کے زیرِ اہتمام بنگلور پیالیس گراؤنڈ میں خواص کے لئے شاندار ،کامیاب خصوصی اجلاس میں کیا، رکن اسمبلی جناب روشن بیگ کے کی کنوینر شپ میں منعقدہ اس پروگرام میں شہر بنگلور سمیت کرناٹک کے بھر سے مختلف مکاتبِ فکر کے علماء، دانشوان، اور دیگر مختلف شعبوں سے وابستہ اہم ترین افراد شریک تھے، جس میں تجار اور سیاستدانوں کی بھی ایک بہت بڑی تعداد شریک تھی، مولانانے اس موقع پر ملکِ ہند کی سیاسی اونچ نیچ کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے سیاست کو سمجھا ہی نہیں، بلکہ سیاسی پارٹیوں کو فائدہ پہنچانے کا کام ہی کرتے رہے، وہ چالیں جن چالوں سے دوسری قومیں نشانہ بنائی جاتی تھی اس کو ہندو مسلم کے چشمے سے دیکھ کر جذبات میں آگئے جس کا نقصان آج تک اُٹھانا پڑ رہاہے، مولانا نے صاف کہا جب کہ ہم ہندو اور مسلمان کہتے رہیں گے اس ملک میں مسلمانوں کی کوئی نہیں سنے گا، یہاں اقلیتوں کی بھرمار ہے، ہمیں ملک میں ظالم اور مظلوم کی حیثیت سے تقسیم کرنی ہوگی، 85فیصد آبادی وہ ہے جن کا تعلق ہندو دھرم سے نہیں ہے، بلکہ سیاسی فائدے کے لئے تین سو سے زائد سماجوں کو ہندو بنادیا گیا،۔ مولانا نے اس موقع پر کئی اہم ترین سیاسی نکات پر روشنی ڈالی، (اس پورے بیان کو سیدھی بات ٹی وی چینل (یوٹیوب پر) اپلوڈ کردی گئی ہے، اس کو ضرورسنیں، ملحوظ رہے کہ اس پروگرام کا آغاز حضرت مولانا مقصود عمران رشادی صاحب کے تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ مولانا فصیح اللہ قاسمی صاحب نے نعت پیش کی ، اس کے بعد اجلاس کے کنوینررکن اسمبلی جناب روشن بیگ صاحب نے مہمانوں کا استقبال کیا، مولانا شبیر ندوی صاحب نے اجلا س کے غرض و غایت پر روشنی ڈالی، مونا سید تنویر،خانقاہ ہاشمیہ بیجاپورنے شکریہ کے کلمات ادا کئے، اور حضرت مولانا سجادی نعمانی صاحب کی دعائیہ کلمات پر یہ اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا، نظامت کے فرائض جناب محمد اعظم شاہد صاحب نے بحسن و خوبی انجام دیا۔ مہمانوں کے لئے پرتکلف عشائیہ کا انتظام کیا گیا تھا۔

پروگرام کی تمام تصاویر اس لنک پر دیکھیں:

علماء کرناٹک کے زیرِ اہتمام بنگلور پیالیس گراؤنڈ میں خواص کے لئے شاندار ،کامیاب خصوصی اجلاس کا انعقاد:مولانا سجاد نعمانی صاحب کی شرکت ، دیکھئے تصویری جھلکیاں

اور پورا بیان سننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here