03 ڈسمبر(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان موریتانیہ کے سرکاری دورے پر دارالحکومت نواکشوط پہنچ گئے ہیں۔موریتانیہ کے صدر محمد ولد عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں دو روزہ جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد اتوار کے روز نواکشوط پہنچے ہیں۔وہ عرب ممالک کے دورے پر ہیں ۔ جی 20 سربراہ اجلاس سے قبل انھوں نے متحدہ عرب امارات ، بحرین ، مصر اور تیونس کا دورہ کیا تھا۔وہ نواکشوط کے بعد الجزائر جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here