03 ڈسمبر(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)سنگاپور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ بن گیا ہے۔ یو اے ای کے پاسپورٹ کو 167 ویزا فری اسکور ملا ہے۔ دوسرے نمبر پر سنگاپور اور جرمنی ہے ۔ ہندوستان کا پاسپورٹ 66 ویں رینک پر ہے ۔ جبکہ پڑوسی ممالک میں چین کا پاسپورٹ 58 ویں ، بنگلہ دیش کا 86 ویں اور پاکستان کا پاسپورٹ 91 ویں نمبر پر ہے۔ پاسپورٹ رینکنگ میں سب سے آخری مقام افغانستان کا ہے۔لسٹ میں کسی ملک کی رینکنگ ویزا فری اسکور کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ ہر ملک کو ایک ویزا فری اسکور دیا گیا ہے۔ ہندوستان کا ویزا فری اسکور 65 ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ ہندوستان کا پاسپورٹ رکھتے ہیں تو آپ کو دنیا بھر کے 65 ممالک میں ویزا فری یا پھر ویزا آن ارائیول کے ذریعہ داخل مل سکتا ہے۔بتادیں کہ ویزا فردی داخلہ کے تحت آپ کسی بھی ملک میں ایک مقررہ مدت کیلئے ویزا کے بغیر قیام کرسکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here