شباب بیت المال کے زیر اہتمام مسجدعیدگاہ بلال میں (27 )کے نکاح کا انعقاد 

بنگلور: 02دسمبر (سیدھی بات نیوز سرویس ) با ہر آدمی جتنا بھی خوش اخلاق و بہتر ہو لیکن اپنے گھر والوں کے ساتھ بہتر سلوک نہ کرے تو اس کو بہترین آدمی ہو نے کا خطاب نہیں دیا جائے گا کیو نکہ نبی اکرم ﷺ نے فر مایا کہ تم میں بہترین آدمی وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ بہتر ہو نکاح کئے بغیر بھی زندگی گذار سکتے تھے لیکن نکاح کو رسول اللہ ﷺ نے بہت بڑی عبادت قرار دیا ہے اور حضور ﷺ نے فر مایا نکاح آدھا ایمان ہے نکاح کئے بغیر ایمان کا مکمل ہو نا ممکن نہیں عورت کا دینی نصاب بہت ہی مختصر ہے نماز پڑھ لے ، روزہ رکھ لے ، اپنے عفت و عصمت کی حفاظت کر لے اور اپنے شو ہر کی اطاعت و فر مانبر داری کر لے تو رسول اللہ ﷺ نے فر مایا عورت جنت کے جس دروازے سے چا ہے دا خل ہو جا ئے ان خیالات کا اظہار2 ڈسمبر بروز اتوار مسجد عیدگاہ بلال بنر گٹہ روڈ بنگلور میں حضرت امیر شریعت دامت بر کا تہم نے شباب بیت المال کی جانب سے منعقدہ نکاحوں کے موقع پر فرمایا اور نیز ایک مثال دیکر فر مایا کہ رسول اللہ ﷺ کے سامنے ایک اونٹ آیا اور سجدہ ریز ہو گیا صحابہ کرامؓ نے پو چھا اے اللہ کے نبی ﷺ جب اونٹ آپ کے لئے سجدہ کر تا ہے تو ہم بھی آپ کے لئے سجدہ کریں تو رسول اللہ ﷺ نے فر مایا اگر سجدہ کر نا اللہ کے علاوہ کسی اور کو جا ئز ہوتا تو بیوی کو حکم دیتا کہ کہ شو ہر کے لئے سجدہ کرے مگر اللہ کے علاوہ کسی اور کو سجدہ کر نا جائز نہیں ہے اس موقع پر حضرت امیر شریعت مولانا صغیر احمد صاحب نے شباب بیت المال کے نو جوانوں کو مبارکباد دی اور فرمایا یہ بڑے خلوص و للہیت کے ساتھ یہ کام پچھلے کئی سلوں سے جاری ہے لہذا اس کو جاری رکھیں ہم سب کی دعا آپ کے ساتھ شامل حال ہے۔ اس موقع پربنگلور سٹی جامع مسجد کے خطیب و امام حضرت مولانامحمد مقصود عمران رشادی نے بتایا کہ جب نکاح ایک بڑی عبادت ہے تورسول اللہ ﷺ نے بھی بذات خود اس سنت کو اد کیا ہے اور آپ نے عملاً یہ ثابت کر کے دکھایا کہ کیسے گھر والیوں کے ساتھ پیش آ ئیں جو عورت اپنے شو ہر کے دل پر حکومت کر نا چاہتی ہے اسے چاہئے کہ وہ شو ہر کی خوشی و مر ضی کے اسباب معلوم کرے اس کے اخلاق و کر دار اور طرز پر توجہ دے باعزت اور مہربان شوہر بنانے کی کوشش کرے تاکہ وہ اس کے خاندان کا بہترین سر پرست اور اس کے بچوں کا بہترین باپ اورمربی ثابت ہو ،مولانا نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عورت کو ایک غیر معمولی قدرت و صلاحیت عطا فر مائی ہے خاندان کی سعادت و خوش بختی اور بد بختی اس کے ہاتھوں میں ہوتی ہے اس لئے عورت چاہے تو اپنے گھر کو جنت کا نمونہ بنا سکتی ہے اور جہنم میں بھی بدل سکتی ہے اور کہا کہ عورت اپنے شوہر کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچا سکتی ہے اوردلہا دلہن سے گذارش کی کہ وہ چھوٹی موٹی باتوں کو نظر انداز کرتے ہو ئے اپنی ازدواجی زندگی کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں مولانا نے فر مایا کہ آپ سب یہاں تشریف لا ئے ہیں اس عظیم الشان با بر کت مجلس اور مسجد میں آپ نکاح کر نے جارہے ہیں لیکن اگر کو ئی آپ کی ازدواجی زندگی میں دشواری پیش آ ئے تو آپ بذات خود فیصلہ نہ کر لیں بلکہ حضرت امیر شریعت کی خدمت میں پہنچیں اور حضرت سے اس سلسلہ میں را ئے لیں اگر یہ ممکن نہ ہو تو کم از کم اپنے محلہ کے امام صاحب کی خدمت میں پہنچ کر یا ذمہ داروں کے پاس جا کر اپنا مسئلہ اور اپنی پریشانی رکھیں کھڑے کھڑے بیٹھے بیٹھے طلاق نہ پکاریں اس لئے کہ یہ اللہ کے پاس حلال چیزوں میں سب سے زیادہ نا پسندیدہ چیز ہے اور بعض وقت تو لوگ تین طلاق کے بجا ئے ۱۰ طلاق ۱۰۰ طلا ق دے دیتے ہیں اور اس غلط حر کت پر ناز کر تے ہیں اور یہ ایسی حر کت ہے جس سے شرمندہ ہو کر چھپ چھپ کر زندگی گذارنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے اس موقع پر جمیعۃ العلماء کر نا ٹک کے صدرحضرت مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی نے اپنے خطاب میں فر مایا کہ آج کے دور میں دینی معلومات کے حوا لہ سے ہمارا معا شرہ مسلسل گراوٹ کی طرف جا رہا ہے دین کی بنیادی باتوں سے نا واقف ہوتا جا رہا ہے شریعت اسلا میہ میں ہر کام کا ایک طریقہ متعین ہے اس طریقہ کی پابندی ہی میں ہم سب کی بھلا ئی ہے اسی طرح نکاح کے لئے بھی ایک مسنون طریقہ موجود ہے اگر ہم اس مسنون طریقہ کی رعایت نہیں کرینگے تو ہماری زندگیاں بے نور اور بے بر کتی والی ہو جا ئے گی مسجد بلالؓ بنر گٹہ روڈ کے امام و خطیب حضرت مولانا شاکر اللہ صاحب رشادی نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہو ئے آ ئے ہو ئے حضرات علماء کرام کا استقبال کیا اور اپنے خطاب میں کہاکہ شباب بیت المال نو جوان بڑے ہی درد کے ساتھ یہ دینی خدمت انجام دے رہے ہیں میں ان کو اس جذبے کو سلام کرتا ہوں اور دعا کر تا ہوں اللہ ان کے حوصلوں کو اور بلند کرے اور مزید ترقیوں سے سر فراز فر ما ئے
حضرت مولانا صوفی ولی با قادری رکن جمیعۃ الصوفیاء والمشائخ آل کر نا ٹکا نے کہا کہ آج یہ ملت نو جوان سب ملکر غرباء کے گھروں کو بسانے کا جو نظام کئے ہیں واقعی یہ قابل مبارکباد ہیں اگر ایک نو جوان کو ئی کام کر نا چا ہے تو کو ئی آسان کام نہیں اگر سب نو جوان ملکر حضرت امیر شریعت کی سر پر ستی میں یہ سلسلہ جو جاری ہے اپنے کام کو آگے بڑھائیں تو ضرور کامیابی ان کے قدم چو مے گی اور آج کو ہونے والے دو لہا دولہوں نے مبارکبادی بھی دی اور اپنے ناصحانہ کلمات میں بتایا کہ محشر کے میدان میں بیوی اگر اللہ کے در بار میں یہ عرض گذار ہو ئی کہ میرے شو ہر نے میرا بھر پور خیال رکھا حقوق کی ادا ئیگی میں کو ئی کمی نہیں کی اللہ اس وجہ سے بھی اس کے لئے جنت کے راستے کھول دیتے ہیں اس لئے شوہر نے اللہ کے کلمات کے ساتھ اس کو اپنے نکاح میں قبول کیا ہے اس کا اس نے لحاظ کیا مدرسہ مشکوۃ العلوم تارا منڈل کے مہتمم مولانا مفتی رفیق احمد صاحب رشادی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے اس کار خیر میں جن جن احباب نے تعاون کیا مدد و نصرت کی ان سب کے حق میں دعائے خیرفرمائی اس جلسہ کا آ غاز قرأت کلام اور نعت پاک سے ہوا
اس موقع پر جئے نگر MLA شریمتی سو میا ریڈی صاحبہ نے بھی اجلاس مذکور میں شر کت کی اور انتظامات و دیگر کار روائیوں سے متا ثر ہو کر منتظمین مجلس منتظمہ عید گاہ بلال اور شباب بیت المال کے نو جوانوں کی خدمات کو خوب سراہا شباب بیت المال کے تخت آج ہو نے والے منعقد نکاحوں کا تعلق بنگلور ، ہسور ، میسور ، اننت پور ، باگے پلی دمرمپوری کرشنا گری چک بالاپور ، دوڈ بالا پوروغیرہ سے رہا۔
محمد اشرف صاحب صدر مسجد عیدگاہ بلال بنر گٹہ روڈ محمد فیاض صاحب سکریٹری مسجد عید گاہ بلال بنر گنٹہ روڈ بنگلور جملہ مجلس منتظمہ عیدگاہ بلال کی اعانت سے شباب بیت المال کے نو جوانوں نے آج کے اس اجلاس کی کا ر روا ئی کو انجام دیا حضرت امیر شریعت کی نکاح خوانی اور مستجاب دعاؤں کے ساتھ یہ اجلاس اختتام کو پہنچا۔
اس اجلاس میں حضرت امیر شریعت مولانا صغیر احمد خان صاحب رشادی ، مولانامفتی رفیق احمدتارامنڈل مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صدر جمیعۃ العلماء کرناٹک مولانا محمد مقصود عمران رشادی ،امام و خطیب جامع مسجد سٹی مولانا شاکر اللہ صاحب رشادی امام و خطیب مسجد بلالؓ بنر گٹہ روڈ، حضرت مولانا قاری صوفی ولی با قادری صاحب دامت بر کاتہم رکن جمیعۃ الصوفیاء والمشائخ آل کر نا ٹکا وحضرت مولانا محمود علی مظاہری صاحب دامت بر کا تہم بی ٹی یم لے آؤٹ بنگلورمولانا ضمیر احمد رشادی گروپن پالیہ کے کار پوریٹر رضوان نواب اور بی کے الطاف خان صاحب گوری پالیہ کے علاوہ دولہا دولہن کے رشتہ دار مختلف جگہ سے آ ئے ہو ئے شباب بیت المال کے صدر و سکریٹری و جملہ اراکین شریک اجلاس رہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here