بنگلور: 17نومبر (سیدھی بات نیوز سرویس ) گھر میں ڈکیتی کے غرض سے گھسے ایک چور کی جانب سے گھر میں موجود ایک خاتون کا ریپ کرکے فرارہونے لے سائیکوچور کو پولس نے گرفتار کرلیاہے، اطلاعات کے مطابق ملزم کی شناخت دیوراج (21) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، ملزم کروبرا ہلی ، جے سی نگر کا مقیم ہے، اس کے والدین یہاں راجہ جی نگر کے ایک فرنیچر کی دکان می ملازمت کرتے ہیں، بتایاجارہاہے ہے ، بیرون ریاست سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون اپنے دو سہلیوں کے ساتھ بسویشور نگر کے ایک گھر میں کرایہ پر رہ رہے تھے، نجی کمپنی میں ملازمت کررہی خاتون اپنے دو سہلیوں کے گھر جانے کی وجہ سے اکیلی تھی،نومبر آٹھ کی رات کو چوری کے غرض سے ملزم دیورا ج اس کے گھر میں گھس آیا اور پھر خاتون کو ہاتھ پیر باندھ کر چوری کی کوشش کی پھر اس کے بعد خاتون کو مدہوش کرکے اس کے ساتھ زیادتی کی، پولس تھانے میں شکایت درج کرنے بعدسی سی ٹی وی فوٹیج سے پولس نے ملزم کی نشاندہی کرکے گرفتار کرلیاہے ، اور مزید تحقیق جاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here