کنداپور: 17نومبر (سیدھی بات نیوز سرویس )پرندوں کی طرح اُڑ اُڑ کر ساحل سمندر سمندر پرآنے مچھلیوں کے آنے کا منظر آپ نے شاید ہی دیکھا ہوگا، مگر کنداپور تعلقہ کے کوڈی ساحل سمندر یہ منظر دیکھنے کو ملاہے، مچھلی شکار کے ایک طریقے میں ماہی گیروں نے دو دیہی کشتیوں کو جال باندھ کر جال کو کھینچ رہے تھے کہ جال میں اس قدر مچھلیاں پھنس گئی کہ جال جب ساحل سمندر کی جانب کھینچا جانے لگا تو مچھلیاں لاتعداد پھنس گئی اور اُڑ اُڑ کر ساحل سمندر کی جانب آرہی تھی، بتایاجارہاہے کہ کراولی فرینڈس نامی ماہی گیروں کے جل میں قریب تین ہزار کلو مچھلیاں پھنس گئی ۔ مچھلیوں کے تڑپنے اور اُڑنے کی وجہ سے جال ہی پھٹ گیا اور قریب دس ہزار کلو مچھلیاں واپس سمندر میں پہنچ گئی ہیں،

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here