بیدر:17 نومبر(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)(محمدامین نوازبیدر)بیدر شہر کے نہرو اسٹیڈیم میں کرناٹک کے چیف منسٹر مسٹرایچ ڈی کمار سوامی نے کرناٹک اسٹیٹ کوآپریٹیو فیڈریشن و دیگر کوآپریٹیو اداروں کے اشتراک سے منعقدہ آل انڈیا کوآپریٹیو ہفتہ 2018ء پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے افتتاحی خطا میں کہا کہ ریاستکے کسان قرض واپس کرنے قومیائے بنکوں سے نوٹس دی گئی تو بھی خوفزدہ ہوکر خودکشی کا انتہائی اقدام نہ اُٹھائیں ۔انھو ں نے کہا کہ ہماری حکومت اس وقت 45ہزار کروڑ روپیے قرض معاف کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں بعض لوگ شک و شبہات میں مبتلا ہیں کہ حکومت اتنی رقم کہاں سے لائے گی۔لیکن کسی بھی وجہ سے کسانوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔انھو ں نے کہا کہ ریاستی حکومت شمالی کرناٹک خاص کر حیدرآباد کرناٹک کی ترقی کیلئے فکرمند ہے اور پابند بھی ہے۔انھو ں نے کہا کہ آنے والے بجٹ سے پہلے کسانوں کے قرض معافی رقومات کی ادائیگی ہوجائے گی۔کسانوں کے قرض معافی رقم ادا کرنے 4سال کا وقت حاصل ہے ۔انھوں نے ا س بات کو پر زور دے کر کہا کہ بیدر کے کارنجہ پراجیکٹ کے متاثرین کے مسائل کے تعلق سے سمجھ میں نہیں آرہا ہے وہ کسانوں کو بنگلور طلب کرکے اس ضمن میں مثبت بات کریں گے۔ زمین سے محروم کسانوں کو آج تک بازآبادکاری فراہم نہیں کی گئی ہے ۔کئی سال سے متاثرین احتجاج کررہے ہیں ۔کارنجہ متاثرین کے ساتھ انصاف کرنے حکومت پابندہے اس مسئلہ کو حل کرنے سال مہینوں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ہماری حکومت جلد ہی اس مسئلہ کا حل تلاش کرے گی۔چانھو ں نے کہا کہ راستوں پر کاروبار کرنے والوں کیلئے خصوصی اسکیم بڑدرا بندھو اسکیم شروع کی جارہی ہے۔10ہزار روپیے تک بلا سودی قرض دیا جائے گا۔اس موقع پر بیدر ضلع انچارج منسٹر بنڈپا قاسم پور نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مسٹر راج شیکھرپاٹل ہمناآباد ریاستی وزیربرائے کان کنی و ارضیات نے کوآپریٹیو پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور خطاب کیا۔ریاستی وزیربرائے مویشی پالن مسٹر وینکٹ راؤ ناڈ گوڑا نے کوآپریٹیو ہفتہ وار کے خصوصی شمارے کی رسم اجرائی انجام دی۔اس موقع پر بھالکی کے رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر مسٹر ایشور کھنڈرے نے بھی خطاب کیا۔اس پروگرام میں بیدر کے رکن پارلیمنٹ مسٹر بھگونت کھوباارکانِ اسمبلی محمد رحیم خان حلقہ اسمبلی بیدر مسٹر پربھو راؤ چوہان حلقہ اسمبلی اورادارکانِ قانون ساز کونسل مسٹر اروند کمار ارلی ڈاکٹر چند رشیکھر پاٹل بیدر ضلع پنچایت کی صدر شریمتی بھارت بائی سیریکارمجلسِ بلدیہ بیدر کی چیر پرسن شریمتی شالنی راجو چنتا منی ڈسی سی بنک و کارنجہ کوآپریٹیو شوگرفیکٹری کے صدر مسٹر اوما کانت ناگمارپلی ڈی سی سی بنک کے نائب صدر بھیم راؤ پاٹل بیدر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایچ آر مہادیو مہانتش بیڑگی چیف ایکزیکٹیو آفییسر بیدر ضلع پنچایت بیدر کے ایس پی مسٹر ٹی سریدھر کے علاوہ مُختلف کوآپریٹیو سوسائٹیز کے صدور و عہدیداران موجود تھے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here