کویت :کویت میں منعقدہ ہونے والے ایک کتاب میلے میں امریکی پاسپورٹ پر شرکت کرنے والے ایک اسرائیلی کو بے دخل کر دیا گیا۔کویتی اخبار “القبس” نے جمعہ کے روز اپنی اشاعت میں‌بتایا کہ ایک اسرائیلی شہری جس کی شناخت”بن زیون” کے نام سے کی گئی ہے خفیہ طور پر کتاب میلے میں آگھسا۔ تحقیق کے بعد پتا چلا کہ میلے میں آنے والا یہ مشکوک شخص اسرائیلی ہے۔ اس نے یہودیوں کی مذہبی علامت سمجھی جانے والی ٹوپی پہن رکھی تھی۔بن زیون نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں خلیج تعاون کونسل کا پرچم بھی رکھا گیا ہے۔ یہودی آباد کار کا کہنا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کا پرچم ادھورا ہے اور اب اس میں اسرائیل بھی شامل ہوگا۔اخباری رپورٹس کے مطابق کویتی حکام نے اسرائیلی آباد کار کوملک سے بے دخل کردیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here