17 نومبر(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)بھارت کے جنوبی علاقوں میں آنے والے سمندری طوفان نے 23 افراد کی جان لے لی۔ملکی پریس میں جگہ پانے والی خبروں کے مطابق تامل ناڈو صوبے کے ساحلوں پر آنے والے گجا طوفان سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے تو 82 ہزار افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔تامل ناڈو کے وزیر اعلی ادا پدی پلانسی وامی کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ طوفان سے متاثرین کو ہر طرح کی امداد فراہم کی جائیگی۔فی گھنٹہ 110 تا 120 کلومیٹر کی رفتار پکڑنے والے طوفان کی بنا پر علاقے کو بجلی کی ترسیل منقطع ہے، اسکولوں میں چھٹیاں کر دی گئی ہیں اور مچھیروں کو سمندر میں جانے سے منع کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here