یمن:17 نومبر(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع) یمن میں حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں ،جس سے وہاں کے رہنے والے انسانی عذاب سے دوچار ہونے والے ہیں۔ اس سلسلہ میں اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں فوری جنگ بندی کی کوششیں ناکام ہوئیں تو تباہ کن قحط آسکتاہے،جس پر قابو پانا آسان نہیں ہوگا۔ جنگ بندی کےلیے اقوام متحدہ کےتحت سویڈن میں مجوزہ مذاکرات چند ہفتوں میں ہوں گے، فریقین نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔یمن کے لیے اقوام متحدہ کےخصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کاسلامتی کونسل میں بریفنگ میں کہنا تھا کہ یمن میں جنگ بندی کےلیے اقوام متحدہ کے تحت سویڈن میں مذاکرات کی تجویز ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مذاکرات کی تاریخ طے نہیں ہوئی، اس سے قبل وہ آئندہ ہفتے یمن کا دورہ کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here