17 نومبر(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)امریکی اخبار وشنگتن پوسٹ کے صحافی جمال خشوگی کی موت کو لیکر امریکی کی خفیہ ایجنسی نے بڑا دعوی کیا ہے۔ امریکہ کی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی ( سی آئی اے ) نے کہا ہے کہ نے صحافی جمال خشوگی کے قتل کے احکام دئے تھے۔ نا معلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ” واشنگٹن پوسٹ ” نے اس پر ایک رپورٹ بھی شائع کی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جینس ایجنسی کئی ثبوتوں اور گواہوں کی مکمل تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے۔ان ثبوتوں میں سعودی عرب کے شہزادے کے بھائی خالد بن سلمان اور خشوگی کے درمیان فون پر بات چیت شامل ہے۔ جس میں انہوں نے صحافی جمال خشوگی سے اپنا پیپر لینے کیلئے استنبول میں سعودی سفارت خانے میں جانے کو کہا اور پوری طرح سے انہیں سکیورٹی مہیہ کرانے کا یقین بھی دیا۔ بتادیں کہ سعودی شہزادے کے بھائی خالد بن سلمان اس وقت امریکہ میں سعودی کے سفیر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کال سعودی شہزادے کی ہدایت پر کی گئی تھی۔سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز اور شہزادے دونوں نے جمال خشوگی کی موت کے بعد ان کے بیٹے سے ریاض میں الیمامہ مقام پر ملاقات کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here