امریکہ:16نومبر(سیدھی بات نیوز سرویس /ذرائع)  امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوئرٹ نے کہا ہے کہ جمال خاشقجی قتل کے معاملے کو دبانے کے بہانے فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ نوئرٹ نے ایک اخباری کانفرنس کے دوران جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق اس بات کا اظہار کیا اور کہا کہ این بی سی نیوز کی گولن کی ترکی حوالگی سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ خاشقجی کا قتل اور گولن کی حوالگی دو الگ واقعات ہیں ، البتہ یہ درست ہے کہ ترک حکام نے بارہا گولن کی ترکی حوالگی پر زور دیا ہے جس کےلیے ہمیں فراہم کردہ دلائل پر تا حال غور کیا جا رہا ہے جبکہ گولن کی ترکی حوالگی کا فیصلہ امریکی عدلیہ کرنے کی مجاز ہے ۔ جمال خاشقجی قتل میں ملوث بعض سعودی شہریوں کو سزائے موت دینے اور امریکی پابندیوں کے بروقت فیصلے کے بارے میں نوئرٹ نے کہا کہ سعودیوں پر پابندیوں کے لیے کافی عرصے سے امریکی انتظامیہ سوچ بچار کر رہی تھی لہذا ان دونوں فیصلوں کو آپس میں جوڑنا مناسب نہیں ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here