خاشقجی کے قتل کے وقت ترکی میں سعودی کونسل جنرل محمد العتیبی پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں،امریکی محکمہ خزانہ

واشنگٹن۔16نومبر(سیدھی بات نیوز سرویس /ذرائع)امریکا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث سترہ سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان افراد میں سعودی ولی عہد کے قریب سمجھے جانے والے مشیر سعود القحطانی بھی شامل ہیں۔ خاشقجی کے قتل کے وقت ترکی میں سعودی کونسل جنرل محمد العتیبی پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القحطانی کو گزشتہ ماہ ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا تھا۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیو منچن کے مطابق القحطانی جمال خاشقجی کے قتل کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ علاوہ ازیں خاشقجی کے قتل کے وقت ترکی میں سعودی کونسل جنرل محمد العتیبی پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے یورپی اداروں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکا

واشنگٹن۔16نومبر(سیدھی بات نیوز سرویس /ذرائع)امریکا نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کے تحفظ کے لیے یورپی یونین کے خصوصی پروگرام میں شرکت کرنے والے یورپی بینکوں اور کمپنیوں کو امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انتباہ ایران کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب برائن ہْک نے ایک ٹیلی فونک بریفنگ کے دوران دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ کے بڑے تجارتی اداروں کو معلوم ہے کہ امریکا ایران کے خلاف نئی اور سخت پابندیوں کو بہرصورت یقینی بنائے گا۔ یورپی یونین نے ایران کے ساتھ لین دین کا نیا نظام (ایس پی وی) رواں ماہ سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب تک کسی رکن ملک نے اس کی میزبانی کرنے کا اعلان نہیں کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here