مسعود نیلی کی جگہ اب علی طیب ، مانیٹری اینڈ کریڈٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے،رپورٹ 

تہران۔16نومبر(سیدھی بات نیوز سرویس /ذرائع)ایرانی صدر حسن روحانی کے اقتصادی امور کے معاون مسعود نیلی نے اپنا استعفا پیش کر دیا ہے۔ اس بات کی تصدیق ایرانی خبر رساں ایجنسی نے کی۔ ایجنسی کے مطابق مسعود نیلی کی جگہ اب علی طیب ، مانیٹری اینڈ کریڈٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ادھر منصوبہ بندی اور تعلیم کے اعلی ادارے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صدر روحانی نے اقتصادی امور کے لیے اپنے خصوصی معاون اور اقتصادی رابطہ کاری کمیٹی کے سکریٹری مسعود نیلی کا استعفا منظور کر لیا ہے۔یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مسعود نیلی کا روحانی کے ایک معاون اور آرگنائزیشن آف بجٹ اینڈ پلاننگ کے سربراہ محمد باقر نوبخت اور حسن روحانی کے دفتر کے سربراہ محمود واعظی کے ساتھ تنازع چل رہا تھا۔ مسعود نیلی کا استعفا ایرانی حکومت میں نوبخت اور واعظی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی جانب ممکنہ اشارہ ہے۔مسعود نیلی کو حسن روحانی کی حکومت کے اہم ترین ماہرین معیشت میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے برطانیہ کی مانچسٹر یونیورسٹی میں معاشیات کی تعلیم حاصل کی۔ وہ ہاشمی رفسنجانی اور محمد خاتمی کی حکومتوں میں پلاننگ اینڈ بجٹنگ آرگنائزیشن کے نائب کے طور پر کام کر چکے ہیں۔مسعود کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کا کہناتھا کہ انہوں نے اپنے اقتصادی تجربے کے باوجود ایران کی اقتصادی صورت حال کی بہتری کے لیے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا۔

جاپانی وزیراعظم آسٹریلوی دورے پر پہنچ گئے

ٹوکیو۔16نومبر(سیدھی بات نیوز سرویس /ذرائع)جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنے ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے آسٹریلوی شہر ڈارون کا دورہ کیا ہے۔ ڈارون شہر کو دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی جنگی طیاروں نے اپنی بمباری سے شدید نقصان پہنچایا تھا۔ اس شہر میں پہنچنے کے بعد جاپانی وزیراعظم نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب اسکاٹ موریسن کے ساتھ ہلاک ہونے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ دونوں لیڈروں نے پھول رکھنے کے بعد ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔ آبے نے اس شہر کے دورے کو ایک مصالحتی اقدام قرار دیا۔ موریسن اور آبے باہمی تعلقات میں بحر الکاہل کی سکیورٹی صورت حال پر خاص طور پر فوکس کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here