بنگلور: 14نومبر (سیدھی بات نیوز سرویس ) سلیکان ستی بنگلور میں لوکل غنڈوں کی غنڈہ گردی عروج پر ہے، چاقو او ربلے سے وار کرکے ایک نوجوان کو قتل کرنے کی واردات وجئے نگر میں پیش آئی ہے، اطلاع کے مطابق مقتول کی شناخت مہادیویا کی حیثیت سے کی گئی ہے تو اس حملہ سخت زخمی ہونے والے کی شناخت راج دیپ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، ملزم کی شناخت ونئے کمار اور اس کے دو چیلے بتائے گئے ہیں، چار اکتوبر کو یہ قتل کی واردا ت پیش آئی تھی مگر اس موقع پر وہاں موجو د ایک شخص کی جانب ویڈیو گرافی کے چلتے پولس ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی ہے ،۔ بتایاجارہاہے کہ کرکٹ کھیل کے دوران یہ واردات پیش آئی تھی، مقتول مہادیویا نے ونئے سے کہا تھا کہ وہ سگریٹ لے آئے، مگر ونئے نے منع کردیاتو مہادیویا کی جانب سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی، اس کے جواب میں ونئے اور اس کے دوستوں نے مل کر مہادیویا پرکرکٹ بلے سے حملہ کرنے کے بعد چاقو سے وارکردیا۔ اس طرح دو گروپوں میں سخت جھڑپ کے بعد یہ قتل کی واردا ت پیش آئی ،

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here