حیدرآباد: 08نومبر (سیدھی بات نیوز سرویس ) تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کی آمد آمد ہے، ایسے میں سیاسی پارٹیوں کے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں بہاردپور میں ایک انتخابی ریلی سے بات کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلین کے لیڈر جناب اسد الدی اویسی نے بی جے پی پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ کانگریس مکت یا مجلس مکت کی بات کررہے جب کہ ان کی اصل منشاء بھارت کومسلم مکت بناناہے جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔، انہوں نے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے ایک بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ کانگریس مکت نہیں بلکہ مسلم مکت بھار ت کا خواب دیکھ رہے ہیں، اور اقلیتوں کو ڈرانے اور دھمکانے کا کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امت شاہ جب حیدرآباد آئے تھے تو حیدرآباد کو مجلس مکت کرنے کی بات کہی تھی ، انہوں نے جواب میں کہا کہ امت شاہ آخر آپ کہاں سے مجلس مکت کرنا چاہتے ہیں، آپ کا مقصدمجلس مکت نہیں بلکہ مسلم مکت بھارت ہے، واضح رہے کہ اس بیان کو لے کر اب میڈیا میں سیاسی بیانات شروع ہوگئے ہیں، جو میڈیاور فرقہ پرست طاقتوں کے لئے ایک اور موضوع مل گیاہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here