مقبوضہ بیت المقدس:08 نومبر(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)اسرائیلی اخبارات کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمومی بجٹ کی کمی کے نتیجے میں اسرائیلی ریاست کی سلامتی خطرات سے دوچار ہوسکتی ہے۔عبرانی اخبار “ہارٹز” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی حکام کو خدشہ ہے کہ عمومی بجٹ میں کمی کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے سیکیورٹی کے منصوبے متاثر ہوسکتے ہیں۔عبرانی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے حال ہی میں وزارت خزانہ اوراپنے اقتصادی مشیروں پرمشتمل ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس کے دوران اس خدشے کا اظہار کیا گیا کہ اگر عمومی بجٹ میں کمی ہوئی تو اس کے نتیجے میں اسرائیل کے سلامتی کے منصوبے بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔نیتن یاھو اور دیگر عہدیداروں نے اتوار کے روز سیکیورٹی کے بجٹ میں کمی دور کرنے کے لیے پیش کی گئی تجاویز پر غور کیا اور اسرائیل کو 2030ء کے منصوبے کے تحٹ بجٹ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر خزانہ موشے کحلون نے بھی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا وزارت خزانہ بھی بجٹ خسارے کا سامنا کررہی ہے اور اس کا بجٹ خسارہ تین اعشاریہ چھ فی صد ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here