متھرا: 08 نومبر(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع) اترپردیش میں متھرا کے ہائی وے علاقے میں جمعرات کی صبح غلے میں لگی آگ سے جھلس کر ایک تاجر کی موت اور تقریباً 11 دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ریفائنری علاقے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش نے جائے واقعہ سے واپسی کے بعد بتایا کہ صبح تقریباً چار بجے ہائی وے علاقے میں واقع غلہ منڈی میں آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے 11 دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ حادثے کے دوران رایا علاقے کے نگلا ہریا کے تاجر سنیل کی جھلس کر موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ غلہ تاجرآگ لگنے کے وقت دوکان میں سویا ہوا تھا۔اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔ مسٹر راکیش نے بتایا کہ منڈی کے تاجروں نے اپنی دکانوں میں بجلی کے کنکشن نہ لیکر وہاں سے گزرنے والے بجلی کے تاروں میں کانٹے ڈالے ہوئے تھے۔ آگ لگنے کے اسباب کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ بادی النظر میں حادثے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوسکتی ہے۔
اس آگ کی وجہ سے لاکھوں روپے کے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ واقعہ کی اطلاع کے بعد منڈی کمیٹی کے سکریٹری اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ دکانیں مکمل طور پر جل گئی ہیں۔ واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here