نئی دہلی:08 نومبر(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)نوٹ بندی کے تمام نتائج کے ذمہ دار وزیر اعظم کو قرار دیتے ہوئے کانگریس نے آج کے دن کو یوم سیاہ ٹھہرایا اور الزام لگایا کہ کالے دھن کے حوالے سے نریندر مودی کے سارے دعوے غلط ثابت ہوئے۔ کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے یہاں کہا کہ بینک میں تقریباً تمام ممنوعہ قرار پانے والی رقم کی واپسی صرف اس لئے یقینی بن سکی کہ یہ رقم کسی اور کی نہیں محنت کش ہندوستانیوں کی تھی اورجو دس ہزار سات سو کروڑ واپس نہیں آیا وہ بھی نیپال اور بھوٹان سے لوٹ آیا ہوتا۔وہ رقم مبینہ طور پر لوٹنے نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے جسے کالا دھن قرار دیا تھا وہ بینکوں میں کیسے لوٹا اس کا ملک کو جواب چاہئے اور یہ بھی بتایا جائے کہ کیا نوٹ بندی سے بدعنوانیاں بند ہوئیں اور دہشت گردی اور انتہاپسندی کے قدم اکھڑے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here