ترکی:08 نومبر(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)اُردو زبان اور مملکتِ ترکی سےگہری محبت اور لگاؤ رکھنے والے تمام ناظرین، سامعین اور قارئین کے بے حد اصرار پر سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے لیے TRT VOT کے نام سے نئی اپلیکیشن)ایپ ( کا اجراء کردیا گیا ہے اور اب آپ کسی وقت بھی اس TRT VOT ایپ کو ایپ سٹور اور اینڈرائیڈ پلے سٹور سے فری میں ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔یہ ایپ ترکی ریڈیو اور ٹیلی ویژن TRT ہی کے غیر ملکی زبانوں میں نشریات پیش کرنے والے ذیلی ادارے وائس آف ٹرکی VOT نےسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس پر اپنے ناظرین، سامعین اور قارئین تک اپنی نشریات، تبصروں، جائزوں اور پروگراموں کو پہنچانے کے لیے TRT VOT کے نام سےتیار کی ہے جسے سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس رکھنے والے تمام ناظرین، سامعین اور قارئین ڈاون لوڈ کرتے ہوئے ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے TRT کی جانب سے پیش کی جانے والی خبروں ، تبصروں، جائزوں اور پروگراموں کو لائیو دیکھنے کے علاوہ اپنے فارغ اور پسندید ہ اوقات میں بھی دیکھ سکتے ہیں ۔ایپ سٹور اور اینڈرائیڈ پلے سٹور سے TRT VOT ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے بعد آپ اپنی پسند کی زبان کا انتخاب کرتے ہوئے اس زبان کی نشریات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ ہم اپنے”اردو” زبان کے ناظرین، سامعین ، اور قارئین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ TRT VOT ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے بعد “اردو” زبان کا انتخاب کریں تاکہ ہم اپنی نشریات ،تبصروں، جائزوں اور پروگراموں کو آپ تک پہنچاسکیں اور آپ کی رائے سے بھی مستفید ہوسکیں۔ تو پھر TRT VOT کو ڈاون لوڈ کرنے کے بعد” اردو” زبان کا انتخاب کرنا مت بولیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here