گوکاک (سیدھی بات نیوز سرویس/حافط سمیع اللہ جکاتی) شہر گوکاک میں شیر میسور ٹیپوسلطان شہیدؒ کے عنوان سے ان کی پیدائیش کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا ،جس میں شہر کے معروف ہستیو سمیت سیا سی لیڈران اور علماء اکرام اور پنڈت سوامی جی مون ملک ارجُن ،ممدا پور مٹھ،نے شرکت کی جلسے کے مہمانِ خصوصی شعلہ بیاں مقررحضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی ،بنگلور نے اپنے بیان میں کہا کہ جوحضرت ٹیپوسلطان کو نہیں مانتا وہ صداقت کو نہیں مانتا،جوحضرت ٹیپوسلطان کو نہیں مانتا وہ ہمّت اور جرّت اور شجاعت اور عدل و انصاف کو بھی نہیں مانتا،اسی طرح فرقہ پرستوں کو نشانہ بناتے ہوے مولانا نے کہا حالات کو لگاتار خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایسے میں نوجوانوں کو جہاں حکمت کو اپنانے کی ضرورت ہے وہاں حکمت کو اپنائیں اور پھر پورے شجاعت کے ساتھ مسائل کا مقابلہ کریں، کبھی اینٹ کا جواب پتھرسے بھی دینے کی ضرورت پڑتی ہے، اس موقع پرمولانا نے حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کی تاریخ سے حاضرین کو روشناس کرایا۔اس مو قع پر دیگر برادرانِ وطن نے بھی بہترین انداز میں سیرت ٹیپو کو سامنے رکھتے ہوئے ان کی خصوصیات کو گنوایا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here