کاسرگوڈ: 14اگست (سیدھی بات نیوز سرویس ) یہاں ایک مقففل گھر میں لٹیروں کی جانب سے لوٹ کی واردات پیش آئی ہے ، جس میں لٹیروں نے گھر میں موجود 105پون سونے کے زیورات اور نقد لوٹ لیاہے۔ اطلاع کے مطابق ہوسادرگا نامی علاقے کے کشال پالی ٹیکنک مال کے راستے میں موجود ایم وی سلیم نامی شخص کے گھر میں یہ چوری کی واردا ت پیش آئی ہے، سلیم گھر کو مقفل کرکے بیوی کے گھر گئے تھے کہ واپس لوٹنے کے بعد دیکھا تو کچن کی جانب کا دروازہ ٹوٹا ہوا دیکھا ، اندر جاکر دیکھا تو گھر کے تمام تجوریاں توڑی گئی تھی اور اس میں موجود زیورات اور نقد 35ہزار روپئے چوری کرلئے گئے تھے، پولس نے معاملہ درج کرلیاہے، اور چھان بین جاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here