کیرالہ:13 اگست (سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع) کیرالہ میں بارش نے بھاری تباہی مچا رکھی ہے ۔ لگاتار تین دنوں سے ہو رہی موسلادھار بارش اور سیلاب میں اب تک کم سے کم37 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس دوران اڈڈوکی سمیت کیرالہ کے 25 مقامات پر لینڈ سلائڈ کی بھی خبر ہے۔ اڈڈوکی میں موسلا دھار بارش کے درمیان ایک کنبہ کیلئے ان کا پالتو کتا محافظ بن کر سامنے آیا ، جس کی وجہ سے کنبہ کے سبھی اراکین کی جان بچ گئی۔ موہن پی ، اڈڈوکی ضلع کے کانجی کوزی گاوں میں اپنے کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں ۔ وہاں جمعرات صبح سے ہی کافی تیز بارش ہورہی تھی ۔ رات میں جب موہن اور ان کا کنبہ گھر کے اندر سو رہا تھا ، تبھی باہر بندھا ان کا پالتو کتا صبح سویرے 3 بجے زور زور سے بھونکنے لگا ۔ اس کی آواز سے موہن کی نیند کھل گئی ، پہلے تو انہوں نے نظر انداز کیا ، لیکن کچھ دیر بعد کتے نے پہلے سے زیادہ تیز آواز سے بھونکنا شروع کردیا ۔ اس سے کنبہ کو کسی گڑبڑی کا شک ہوا ۔ حقیقت جاننے کیلئے موہن سمیت کنبہ کے سبھی اراکین باہر آگئے ، تبھی انہوں نے دیکھا کہ بارش کی وجہ سے مکان کا ایک حصہ ٹوٹ رہا ہے ۔ دیکھتے ہی دیکھتے لینڈ سلائڈ سے ان کا گھر تباہ ہوگیا ۔ غنیمت رہا کہ کنبہ کے سبھی افراد بچ گئے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here