مرادآباد:12 اگست (سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع) اترپردیش کے مراد آباد شہر میں بے خوف بدمعاش كٹگھر علاقے میں ہفتہ کی شب دیر رات صرافہ کاروباری سے تقریباً 30 لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر بھاگ گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرادآباد شہر کے پاش علاقے لاجپت نگر کے رہنے والے صرافہ کاروباری راج کمار رستوگي سنبھل روڑ پر واقع ا پنی زیورات کی دکان بند کرنے کے بعد روزانہ کی طرح سونے وغیرہ کے زیور ات اسکوٹر ڈگي میں رکھ کر گھر جا رہا تھا۔ شیوپوري محلے کے پاس پہلے سے گھات لگائے بیٹھے بائک سوار بدمعاشوں نے صراف کو ہتھیاروں نوک پر روک لیا۔ اس دوران دو نوں جانب سے دو اور بدمعاش وہاں آ دھمكے اور اس کی اسکوٹی قبضہ میں لے لیا اور زیورات لوٹ کر لے فرار ہوگئے۔ لوٹ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ جے روندر گوڑ، سٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ انکت متل پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے، رات بھر بدمعاشوں کی تلاش کی گئی لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔ پولیس جائے وقوعہ کے آس پاس نصب تمام سی سی ٹی وی کھنگال رہی ہے۔ پولیس نےکا دعویٰ کیاہے کہ بدمعاشوں کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here