انڈونیشیا:12 اگست (سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع) انڈونیشی جزیرے لومبوک پر آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں اب 387ہو گئی ہیں۔ انسداد آفات کے قومی ادارے نے بتایا ہے کہ درجنوں افراد بدستور لاپتہ ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق گزشتہ اتوار کی شام آیا تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔ لومبوک جزیرے کے دوردراز کے کئی متاثرہ علاقوں میں امدادی عمل ابھی تک جاری ہے۔ واضح رہے کہ لومبوک ایک مشہور سیاحتی جزیرہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here